فلمی دنیا سے ریٹائرڈ لبنانی گلوکارہ حجاب اتار کر دوبارہ میدان میں آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ لیکر حجاب پہننے والی لبنانی گلوکارہ امل حجازی نے ایک بار پھر حجاب اتار کر فلمی دنیا کا رخ کرلیا۔

سات سال بعد اپنی پسندیدہ اداکارہ کو بے حجاب اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر امل حجازی کے پرستار ششدر و حیران رہ گئے۔

امل حجازی گزشتہ دن اس وقت سوشل میڈیا صارفین اور اپنے پرستاروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جب وہ “زمان” جیسے اپنے سپرہٹ گانے کے ساتھ ایک نئے ویڈیو کلپ میں نظر آئیں۔

امل حجازی کا یہ کلپ سامنے آتے ہی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا اور لوگوں نے بڑی تعداد میں اس پر اظہار خیال کیا۔

 بہت سے مداحوں  نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا اور انہیں یقین نہیں آیا کہ آیا واقعی امل نے گلوکاری کی راہ اختیار کرتے ہوئے اپنا حجاب دوبارہ اتار دیا ہے یا یہ ویڈیو ان کے علم اور خواہش کے بغیر کسی نے بنا کر پھیلا دی ہے؟

تاہم بہت سے لوگوں  نے تصدیق کی کہ وہ فلمی دنیا میں واقعی واپس آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

لوگوں کے ان تبصروں کے درمیان البتہ امل حجازی نے اب تک اس معاملے پر کوئی کمنٹ نہیں کیا ہے اور بدستور خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، تاہم اس کے باوجود ان کا نام عرب سوشلستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امل نے اداکاری ترک کرکے حجاب پہننے کا اعلان 2017 میں سماجی رابطوں کی سائٹس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا: “میں گانا گانے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔ ہر اس شخص کا شکریہ جس نے مجھے پسند کیا۔”

Related Posts