موت کی وادی سے زندگی کی آغوش میں واپسی؛ پاک فوج کا سیلاب زدگان کی جانیں بچانے کا عملی مظاہرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ میڈیا گریب)

پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے پر پاکستان آرمی نے ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن کے ذریعے 13 افراد کو زندگی کی آغوش میں واپس لے آیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر، پاک فوج نے فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کا آغاز کیا۔

راولپنڈی کے چکری روڈ پر ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ایک خاندان کو چھت ریسکیو کرکےمحفوظ منتقل کیا گیا۔ شدید موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے نہایت مہارت کے ساتھ اس ایئر ریسکیو کو مکمل کیا اور تینوں افراد کو بحفاظت واپس لایا۔

جہلم کے علاقے دھوک بدر میں بھی ایک اور ہیلی کاپٹر نے سیلاب میں پھنسے تقریباً 25 افراد میں سے دس کو فضائی ریسکیو کے ذریعے جان بچائی۔ بہرحال برہان ندی کے سیلابی پانیوں نے گاؤں کو زیر آب کر دیا تھا اور مقامی باشندوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے متاثرین کو لائف جیکٹ اور ہنگامی اشیاء بھی فراہم کیں اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

علاقے کے رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکومتی حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

پاکستان آرمی کے بہادر جوان دن رات محنت کر کے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ ہر فرد کو محفوظ بنایا جا سکے اور مشکل گھڑی میں قوم کا سہارا بنیں۔

Related Posts