مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادو نے تہاڑ جیل سے ضمانت پر رہائی کے چند روز بعد ہی فلمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کار احمد خان کی زیرِ ہدایت بننے والی فلم ویلکم ٹو دی جنگل کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے جو مقبول ویلکم سیریز کی تیسری فلم ہے۔
راجپال یادو کی ٹیم کے مطابق وہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے اور پیشہ ورانہ مصروفیات سنبھال لیں۔ ٹیم نے بتایا کہ وہ 28 فروری کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے جہاں میڈیا سے گفتگو متوقع ہے۔
کیس کی تفصیلات
اداکار راجپال یادو کو تقریباً 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں سزا سنائی گئی تھی تاہم دہلی ہائی کورٹ نے 16 فروری کو ان کی سزا کو 18 مارچ تک عبوری طور پر معطل کر دیا۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ متاثرہ فریق کے اکاؤنٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کروا دیے گئے ہیں۔
راجپال یادو کا بیان رہائی کے بعد راجپال یادو نے انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے پیار اور حمایت کا دل سے شکر گزار ہوں۔
Very veryCongratulations Mr Rajpal yadav 30years film Inadstreas in Vanity Vichar👇👇 pic.twitter.com/9qqOA1qo9T
— Dr Rambabu singh (@RambabuSinghy15) February 24, 2026
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 2027 میں بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے 30 سال مکمل کریں گے۔ قانونی معاملات کے حوالے سے انہوں نے اپنے وکیل بھاسکر اپادھیائے کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔
فلم ویلکم ٹو دی جنگل ایک بڑی انسمبل کاسٹ پر مشتمل کامیڈی فلم ہے جس میں متعدد معروف اداکار شامل ہیں جن میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، جیکی شروف، روینا ٹنڈن، دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈیز، ارشد وارثی، پریش راول اور جانی لیور شامل ہیں۔ فلم میں 30 سے زائد اداکار جلوہ گر ہوں گے۔
راجپال یادو کی فلمی دنیا میں واپسی پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے حق میں حمایتی پیغامات وائرل ہو رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








