ٹرانس جینڈر پر تشدد کا بدلہ! تھائی شہریوں نے اسرائیلی کو مار مار کر حالت غیر کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک غیر ملکی شخص نے ایک تھائی ٹرانس خاتون کو سڑک پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تاہم مقامی شہریوں اور وہاں موجود لوگوں نے اس کا پیچھا کر کے اسے قابو میں کرکے اس پر تشدد کرکے سر پھاڑ دیا جبکہ جسم کے کئی حصوں پر چوٹیں بھی آئیں ہیں۔

رپورٹس میں تھائی ٹرانس جینڈر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے غیر ملکی شخص کی قومیت کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن کچھ سوشل میڈیا پوسٹس اور رپورٹس میں اسے اسرائیلی بتایا گیا ہے۔

واقعہ سکھوموٹ روڈ پر پیش آیا جہاں ویڈیو میں دیکھا گیا کہ غیر ملکی شخص خاتون کو دھکیل رہا اور کھینچ رہا تھا تاہم جب دیگر ٹرانس خواتین اور موجود شہریوں اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا لیکن شہریوں نے اسے پکڑ لیا۔

تھائی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فوٹیج کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے میں شامل افراد کی شناخت کی جا سکے اور مناسب قانونی کارروائی کی جا سکے۔

یہ واقعہ اس سال اسرائیلی سیاحوں کے تھائی لینڈ میں متنازعہ رویوں کا حصہ ہے جس پر مقامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سال دیگر واقعات میں ایک اسرائیلی خاتون کا ریسٹورنٹ میں متنازعہ جملہ کہنا اور فوکت میں ٹرانس خواتین کے ساتھ جھڑپ شامل ہیں۔

Related Posts