لاہور پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر خاتون کو تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون سے کرائے کے معاملے میں جھگڑنے اور تھپڑ مارنے کی تصدیق کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اور خاتون کی کرائے پر تکرار ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے غصے میں آ کر خاتون کو طمانچہ مارا۔ خاتون نے واقعے کی شکایت کی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ”رکشہ ڈرائیور نے بد تمیزی اور گالم گلوچ کی، نازیبا زبان کا استعمال کیا اور مجھے تھپڑ مارا۔“ ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی گئی۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنے تحفظ کیلئے موبائل فون میں ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کرنا ہوگی۔3 لاکھ سے زائد خواتین نے پنجاب پولیس کی ویمن سیفتی ایپ انسٹال کر لی ہے جس سے تشدد کے واقعات کم ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








