راولپنڈی: ٹیکسلا پولیس نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کے دوران بچوں کو اغواء کرنے والا رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، رکشہ ڈرائیور بچوں کو اغواء کرکے اُن کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا۔
یہ گرفتاری شہری کی درخواست پر کی گئی، جس نے ٹیکسلا پولیس کے پاس مقدمہ درج کروایا تھا۔
مدعی کی درخواست کے متن کے مطابق میرے بیٹے زین اور اس کے دوست حسن کو رکشہ ڈرائیور اسحاق اور اس کے ساتھیوں نے ورغلا پھسلا کرکمرے میں لے جاکر بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔