امریکی حملوں کا خطرہ، ایرانی سپریم لیڈر حفاظتی نقطہ نظر سے کہاں چلے گئے؟ انکشاف سے بھرپور رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

سید علی خامنہ ای، فائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیشِ نظر تہران میں ایک خصوصی زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ اپوزیشن سے وابستہ ویب سائٹ ایران انٹرنیشنل نے کیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ایرانی فوجی اور سکیورٹی حکام نے امریکی حملے کے خطرے میں اضافے کا اندازہ لگایا، جس کے بعد خامنہ ای کو ایک محفوظ اور مضبوط زیرِ زمین تنصیب میں منتقل کیا گیا۔ یہ سہولت ایک قلعہ نما مقام ہے جس میں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی سرنگیں موجود ہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویر کو آگ لگا کر سگریٹ سلگا لیا! سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

مزید بتایا گیا ہے کہ سپریم لیڈر کے تیسرے بیٹے مسعود خامنہ ای نے خامنہ ای کے دفتر کے روزمرہ امور کی نگرانی سنبھال لی ہے اور وہ اب حکومت کی ایگزیکٹو شاخوں سے رابطے کا مرکزی ذریعہ بن چکے ہیں۔

Related Posts