رضوان نے ٹی 20کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نائب کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

رضوان نے کیویز کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 5 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 7 رنز بنائے اور وکٹ گنوابیٹھے تاہم انہوں نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان کیلئے ٹی20 فارمیٹ میں شامل ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں محمد حفیظ دوسرے، شاہد آفریدی، تیسرے، شعیب ملک چوتھے جبکہ عمر اکمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Related Posts