لاہور:پاکستان سپر لیگ 7 کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد رضوان کو ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت بھی سونپ دی گئی۔
پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 قرار
ٹورنامنٹ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان میں شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں۔
پشاور زلمی (شعیب ملک)، اسلام آباد یونائیٹڈ (شاداب خان) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نسیم شاہ) کا ایک ایک کھلاڑی بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








