افغان صوبے خوست میں بم دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

afghanistan blast
افغان صوبے خوست میں بم دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے خوست میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا ہے کہ افغانستان کے صوبے خوست میں میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبائی پولیس ترجمان کے مطابق یہ دھماکا ضلع علی شیر میں منگل کی صبح اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک کے کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے کے نتیجے میں 10 شہری جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا افغان امن عمل میں مدد سے متعلق پاکستان کی یقین دہانی کا خیرمقدم

جن میں 5 مرد، 2خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جن کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کی گئیں۔حکام نے اس حملے کا ذمے دار طالبان کو قرار دیا ہے جبکہ طالبان نے اس حوالے سے کوئی ردِعمل ابھی نہیں دیا ہے۔

Related Posts