لاہور میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات، شہری سے 21 لاکھ روپے لوٹ لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات، شہری سے 21 لاکھ روپے لوٹ لیے

لاہورکے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 21 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں کار سوار سے دو ڈاکوؤں کو نقدی چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران ڈاکو واردات کے بعد شہری کی گاڑی کی چابی بھی ساتھ لے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ٹی ڈی کے شہید افسران سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

دوسری جانب خانیوال میں حساس ادارے کے افسروں کی شہادت کا مقدمہ دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی خانیوال میں درج کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی۔ حملہ آور نے کالعدم تنظیم کے کہنے پر حساس ادارے کے افسران کو ٹارگٹ کیا- دہشت گرد عمر خان نے اسد اللہ اور کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی سے حملہ کیا۔

Related Posts