کراچی: قیوم آباد میں جیولرز کے دوکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ملزمان 50 سے 60 تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قیوم آباد کے علاقے گلی نمبر چھ میں قائم محمد احمد جیولرز کی شاپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ وار دات تقریباً ایک سے سوا ایک بجے کے درمیان ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ایک رکشے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان دوکان میں گاہک بن کر داخل ہوئے اور اس کے بعد گن پوائنٹ پر سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
قیوم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔