آج سے 2 ماہ قبل 4 جولائی کو لاہور میں منعقد ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈز کی بے ترتیبی اور اظہارِ فن کی خرابیوں نے سوشل میڈیا صارفین کو شوبز کے ستاروں سے ناراض کردیا ہے جبکہ ایوارڈ شو رواں ہفتے ہی آن ائیر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہم اسٹائل ایوارڈز کے 5ویں ایڈیشن 2021 کے دوران ناظرین و سامعین کو رقص اور دیگر پرفارمنس کے دوران اداکاروں کی غلطیاں نزدیک سے دیکھنے کا موقع ملا جبکہ ایوارڈز کی تقریب پاکستانی قوم کو مایوس کرنے والے اہم ایونٹس میں سے ایک رہی۔
معروف اداکار علی ظفر اور فنکارہ علیزے شاہ کی پرفارمنس سمیت ایوارڈ کی تقریب میں ہونے والی دیگر غلطیوں نے عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کی۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے ہم اسٹائل ایوارڈز کو مشرقی روایات کے برعکس بھی قرار دیا، تاہم فنکاروں کی غلطیاں شو کی بدنامی کا باعث بن گئی ہیں۔
ایوارڈ کا آغاز اور لپ سنگنگ

شو کی پہلی مایوس کن پرفارمنس عبداللہ صدیقی اور ریشم فیض بھٹہ کی رہی جسے بد ترین لپ سنگنگ کہا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں کی پرفارمنس بے جان رہی جس سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے۔
علیزے شاہ اور علی ظفر کا کارنامہ

مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں تاہم علیزے شاہ کے ہمراہ ان کی پرفارمنس بے جان نظر آئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ دونوں اسٹیج پر کیا رقص ہی کر رہے تھے؟
مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں تاہم علیزے شاہ کے ہمراہ ان کی پرفارمنس بے جان نظر آئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ دونوں اسٹیج پر کیا رقص ہی کر رہے تھے؟
ستاروں کے لباس میں مسئلہ
تقریب کے دوران شوبز ستاروں کے مابین تال میل کا بھی فقدان نظر آیا۔ عموماً اہم فنکاروں کے پیچھے رقص کرنے والوں کے لباس میں مسائل ہوتے ہیں تاہم معروف فلمی ستارے خود برا لگنے کیلئے بھرپور کوشش کرتے نظر آئے۔

آئمہ بیگ کے لباس کو سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ لباس اس قدر خراب تھا کہ معروف گلوکارہ کی پرفارمنس پر کوئی دھیان ہی نہ دے سکا جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے سراہنے کی بجائے ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا۔
معلومات کا فقدان

عروہ حسین اور علی ظفر نے ایوارڈ شو کے میزبانوں کی حیثیت سے اپنے اسکرپٹ میں خود ساختہ کامیڈی داخل کرنے کی ناکام کوشش کی جس پر شوبز کے دیگر ستارے زبردستی مسکراتے رہے۔
علی ظفر کو یہ معلوم نہیں تھا کہ کون سی کیٹگری کیلئے ایوارڈ دینا ہے، پھر بھی انہوں نے ایوراڈ کا اعلان کیا جس سے ماورا اور علی ظفر کی شو میں میزبان کی حیثیت سے شرکت پر سوالات اٹھ گئے۔
پروموشنل ایونٹ نہ ہونے کا مسئلہ

کسی بھی فلم کے پوسٹر کو دکھانے کی وجہ ایوارڈ کیلئے نامزدگی ہوسکتی ہے لیکن ہم ایوارڈز کی تقریب میں عمار خان اور عمران اشرف کی دم مستم کا پوسٹر دکھانے کیلئے پروموشنل ایونٹ کا ہونا ضروری نہیں سمجھا گیا۔ ایوارڈ شو میں تشہیر نہیں کی جانی چاہئے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش اور احسن کی ہم ایوارڈز کے دوران ڈانس ریہرسل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









