کلفٹن میں چوری، گھر سے ڈھائی ہزار ڈالر اور سونے کے زیورات غائب، 4افراد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے کلفٹن میں چوری کی بڑی واردات ہوئی جس کے دوران گھر سے ڈھائی ہزار امریکی ڈالرز اور سونے کے زیورات غائب کردئیے گئے، پولیس نے گھریلو ملازماؤں سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین گھریلو ملازماؤں سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر چوری کی بڑی واردات میں ملوث ہیں۔

گزشتہ روز کلفٹن بلاک 2 میں چوری کی واردات ہوئی جس کے دوران ڈھائی ہزار امریکی ڈالر اور سونے کے بھاری زیورات، متعدد انگوٹھیاں، بالیاں، لاکٹ اور سیٹ چوری ہوئے۔

گھر کے مالکان نے تینوں ملازماؤں کو واردات کے مقدمے میں نامزد کیا۔ پولیس نے 3 خواتین ملازماؤں اور ایک مرد ملازم سے واقعے کی تفتیش شروع کردی جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور بیوہ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، پرائز بانڈز اور دیگر اشیاء سمیٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے 2 ہفتے قبل واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے بیوہ کو تھانے کے چکر لگوانا شروع کرا دیئے۔اسکول کے نزدیک رہائش پذیر بتول زہرہ نامی خاتون نے پولیس تھانہ کورال کو درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں بڑی واردات، چور لاکھوں روپے اور زیورات سمیٹ کر فرار

Related Posts