ملیر، ٹرک چھین کرفرارہونے والابین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار، 50 لاکھ کا دھاگہ برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

Gulbahar police arrested the target killer

کراچی پولیس نے ضلع ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے مالیت کے دھاگے سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہونے والے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گروہ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا گیا دھاگہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان رواں ماہ 8 فروری کے روز لنک روڈ کے قریب دھاگے سے لوڈ ٹرک چھین کر فرار ہو گئے تھے، گرفتارملزمان میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے۔دھاگے کے مالک تاجر نے ڈرائیور سمیت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

مقدمہ نمبر 39/2021 پر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر نیک محمد کھوسو اور پولیس پارٹی نے سپورٹ سسٹم کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ برآمد کیے گئے دھاگے کی مارکیٹ میں قیمت 50 لاکھ روپے ہے۔

ڈکیتی کی شکایت کرنے والے تاجر نے ڈرائیور کو شناخت کرلیا۔ ملزمان کے خلاف کے پی کے، پنجاب اور سندھ میں متعدد مقدمات درج ہیں جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ملزمان نے ملک کی ہائی ویز پر ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ملزمان کو ضابطے کی کارروائی کے بعد تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان سے ڈکیتیوں اور وارداتوں پر مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام زین العابدین، عمیر، شفیق، عبدالرؤف اور فراز ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، ناانصافی سے دلبرداشتہ شہری بھارت کا جھنڈا لہرانے پر گرفتار

Related Posts