تاجر سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی کا معاملہ! ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

حیدرآباد کے مصروف علاقے کوٹھی بینک اسٹریٹ میں قائم ایک اے ٹی ایم سینٹر میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی جہاں رقم جمع کرانے آئے تاجر رشید کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ملزمان 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر کے جاری کر دی ہے جس کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے انتہائی دیدہ دلیری سے واردات انجام دی۔

 

اس واقعے پر ڈی سی پی شلپا ولی نے بتایا کہ پولیس کی کلوز سرکل ٹیمیں پہلے ہی ابتدائی شواہد اور معلومات اکٹھی کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گنجان آباد علاقے میں اس نوعیت کا واقعہ تشویشناک ہے تاہم ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی سی پی کے مطابق پولیس کو صبح ساڑھے چھ سے سات بجے کے درمیان واقعے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے فوراً بعد پولیس الرٹ ہو گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کسی صورت فرار نہیں ہو سکیں گے۔

Related Posts