پرتگال: معروف معروف فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے رواں سال مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔
رونالڈو اس حوالے سے کسی اچھی پیشکش کی تلاش میں ہیں، 37 سال رونالڈو نے گزشتہ سال جووینٹس کو چھوڑ کر مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
رونالڈو جو گزشتہ سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ٹاپ سکورر تھے جبکہ پریمیئر لیگ میں وہ تیسرے بہترین سکورر رہے مگر اس کے باوجود ان کی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور مانچسٹر یونائیٹڈ پریمیئر لیگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرسکی۔
جس کے بعد وہ چیمپئنز لیگ کیلئے بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، یونائیٹڈ کے ساتھ رونالڈو کے معاہدے کی مدت ابھی ایک سال باقی ہے جبکہ اس کے علاوہ وہ مزید ایک سال کی توسیع بھی کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:انگلش بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے مہنگا اوور کرا دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








