رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 1443 ہجری کے رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

میری جان کو خطرہ ہے، جان بھی چلی جائے، این آر او نہیں دونگا، وزیراعظم

پشاور کی چارسدہ روڈ پر قائم محکمۂ اوقاف کے دفتر میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔ رویتِ ہلال کی زونل اور اضلاعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔

اضلاعی و زونل کمیٹیاں کوہسار بلاک، اسلام آباد سمیت دیگر مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی۔ پنجاب کی زونل کمیٹی ایوانِ اوقاف لاہور میں اجلاس منعقد کرے گی جبکہ چاند کی رویت کیلئے سپارکو اور محکمۂ موسمیات سے مدد لی جائے گی۔

رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ اور زونل کمیٹی کو دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات آج چاند نظر آجانے سے متعلق پہلے ہی پیشگوئی کرچکا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے اعلان کے مطابق رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ آج رمضان المبارک کا چاند واضح طور پر نظر آجائے گا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند کی رویت واضح ہونے کے امکانات ہیں۔ چاند نظر آگیا تو کل پہلا روزہ ہوگا۔ 

Related Posts