ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2300 ہو گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2300 ہو گئی
ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2300 ہو گئی

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب پی پی پی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک التواء قومی اسمبلی نے بحث کے لیے منظور کرلی ہے۔

ایل پی جی 175 روپے فی کلو سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 236 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908 روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔  

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، فی کلوگرام گیس کی قیمت میں اضافہ کے بعد گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2300 کا ہوگیا، کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853 روپے ہو گیا۔

 چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2060روپے سے بڑھ کر 2300 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ کمرشل سلنڈر 7ہزار 925 روپے سے بڑھ کر 8ہزار 853 روپے کا ہوگیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہےکہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

دوسری طرف قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التواء بحث کے لیے منظور کرلی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔

اس لیے قرارداد کو بحث کے لیے منظور کیا جائے۔ اور تحریک التواء پر بحث کے لیے 2 گھنٹے مختص کیے جائیں۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر محمد علی خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم پرائسز پر بحث ہونی چاہیے ہمیں اس پر اعتراض نہیں ، اس تحریک التواء پر بحث سے حکومتی کارکردگی بھی سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

Related Posts