چالیس ہزار کے پریمیم انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 10 مارچ کو کوئٹہ میں ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

Winners of Rs40,000 prize bond announced for September, 2025 draw
ONLINE

چالیس ہزار روپے کے پریمیم انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 10 مارچ 2025 کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔ یہ قرعہ اندازی قومی بچت ڈویژن کے زیر اہتمام کی جائے گی جس میں ہزاروں بانڈ ہولڈرز نتائج کے منتظر ہوں گے۔

اس قرعہ اندازی میں تین بڑے انعامات دیے جائیں گے۔ پہلے انعام کے طور پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے ایک خوش نصیب کو ملیں گے۔ دوسرے انعام کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے ہوگی، جو تین افراد میں تقسیم ہوگی۔ جبکہ تیسرے انعام میں 16 سو 96 خوش نصیب افراد کو 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

قرعہ اندازی کے بعد قومی بچت ڈویژن کی جانب سے باضابطہ فہرست جاری کی جائے گی، جس میں حصہ لینے والے افراد اپنے بانڈ نمبرز کے نتائج چیک کر سکیں گے۔

انعامی بانڈز 2025 کا شیڈول
یکم جنوری 2025 کو قومی بچت ڈویژن نے سال بھر کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں کا شیڈول جاری کیا، جس میں قومی اور پریمیم بانڈز شامل ہیں۔ آنے والی قرعہ اندازیاں درج ذیل ہیں:

1500 روپے کے انعامی بانڈز:
17 فروری 2025 (پیر) ملتان
15 مئی 2025 (جمعرات) کراچی
15 اگست 2025 (جمعہ) فیصل آباد
17 نومبر 2025 (پیر) راولپنڈی

750 روپے کے انعامی بانڈز:
15 جنوری 2025 (پیر) کراچی
15 اپریل 2025 (منگل) پشاور
15 جولائی 2025 (منگل) راولپنڈی
15 اکتوبر 2025 (بدھ) مظفرآباد

200 روپے کے انعامی بانڈز:
17 مارچ 2025 (پیر) فیصل آباد
16 جون 2025 (پیر) کوئٹہ
15 ستمبر 2025 (پیر) ملتان
15 دسمبر 2025 (پیر) لاہور

100 روپے کے انعامی بانڈز:
17 فروری 2025 (پیر) راولپنڈی
15 مئی 2025 (جمعرات) سیالکوٹ
15 اگست 2025 (جمعہ) لاہور
17 نومبر 2025 (پیر) حیدرآباد

انعامی بانڈز پاکستان میں لاکھوں شہریوں کے لیے مقبول سرمایہ کاری کا ذریعہ ہیں جو نہ صرف محفوظ بچت کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ بڑے انعامات جیتنے کی امید بھی دلاتے ہیں۔

یہ اسکیم 1960 کی دہائی سے مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے زیر انتظام چل رہی ہے اور اسٹیٹ بینک کے تعاون سے شہریوں کو محفوظ سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتی ہے جس میں کرنسی کی قدر میں کمی کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔

Related Posts