کورونا کا شکارروبینہ اشرف کی حالات بہتر ہوگئی، جلد گھر منتقل کرنیکا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

Rubina Ashraf's condition steadily improving

کراچی : کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد نجی اسپتال میں زیر علاج اداکارہ روبینہ اشرف کی حالات بہتر ہوگی،جلد ہی گھر منتقل کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روبینہ اشرف کراچی کے علاقے کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد انہیں چھ روز قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق روبینہ اشرف کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور انہیں جلد ہی گھر منتقل کر دیا جائے گا، ان کے اہل خانہ نے تمام مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روبینہ اشرف کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایک دن میں 6ہزار472 کورونا کیسز، 88 اموات

اس سے قبل اداکارہ روبینہ اشرف کی طبی حالت کے حوالے سے کچھ افواہیں زیر گردش تھیں تاہم ان کے اہل خانہ نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے روبینہ اشرف کی حالت بہتر ہونے کی نوید سنائی ہے۔

Related Posts