ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، اب کتنا اضافہ ہوا؟
انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، اب کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی: انٹر بینک میں  امریکی ڈالر کی قیمت میں کاروباری  دن کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8  پیسے اضافے کے بعد ڈالر 187 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مزیدبرآں چار روز میں ڈالر 6 روپے سے زائد مہنگا ہوا، گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 1 روپے 90 پیسے مہنگا ہونے  کے بعد 188.44 پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے جنوری سے فروری تک پاکستان سے 13866 ٹن مچھلی درآمد کی

اس حوالے سے کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی بحران ڈالر کی قیمتوں میں تیز اور فوری اضافے کی اصل وجہ ہے جو 7 اپریل کو 188.18 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم غیریقینی صورتحال کے خاتمے کے بعد روپے کی بحالی ایک عارضی رجحان ثابت ہوئی، گزشتہ جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں 188.18 روپے سے 3.50 روپے کم ہوکر 184.68 روپے کی سب سے بڑی تاریخی بحالی دیکھی گئی تھی۔

Related Posts