روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا فیصلہ
روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا فیصلہ

ماسکو:روس نے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن نارڈ اسٹریم ون کو 10 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون گیس پائپ لائن 11 جولائی سے 21 جولائی تک بند رہے گی، پائپ لائن کو مرمت کی غرض سے بند کیا جارہا ہے۔

یورپ کو 60 فیصد گیس نارڈ اسٹریم پائپ لائن سے سپلائی کی جاتی ہے جو بند ہونے سے یورپ کو گیس کی سپلائی آدھی رہ جائے گی۔

مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

روس کی جانب سے گیس پائپ لائن بند ہونے سے یورپ میں گیس کا بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔

Related Posts