راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک کردیئے، روس کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک کردیئے، روس کا دعویٰ
راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک کردیئے، روس کا دعویٰ

روس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین کے مشرقی قصبے میں راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات پر کراماتورسک قصبے میں یوکرینی فوج کے عارضی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔روس کے مطابق یہ حملہ ماکیوکا میں روسی فوج پر یوکرینی حملے کا جواب ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق حملے کے وقت ایک عمارت میں 700 سے زیادہ اور دوسری عمارت میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی موجود تھے، راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔

دوسری جانب یوکرین نے کراماتورسک میں روسی حملے میں اپنے 600 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کے روسی دعوے کو مسترد کیا ہے۔

یوکرینی فوج کے ترجمان کے مطابق روس کا یہ دعویٰ اس کے جھوٹے پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر کے حالات ٹھیک ہیں تو فوج یہاں کیا کر رہی ہے؟ محبوبہ مفتی

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روس کے زیرقبضہ علاقے ماکیوکا میں یوکرینی فوج کے حملے میں روس نے اپنے 89 فوجی مارے جانے کی تصدیق کی تھی جب کہ یوکرین نے ماکیوکا حملے میں 400 سے زائد روسی فوجی مارنیکا دعویٰ کیا تھا۔

Related Posts