برسلز: نیٹو کے سربراہ ہینز سٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو کو اس بات کا مکمل یقین ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ نیٹو نے اپنی ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ روس کے یوکرین کی سرحد سے فوجیوں کو ہٹانے کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوسکی ، نیٹو کو صاف نظر آرہا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعداد مزید بڑھادی ہے۔
دوسری جانب چین کی طرف سے ایسا ردعمل سامنا آرہا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کشیدگی کو بڑھا نے کیلیئے اس مسئلے کو مزید بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں۔
تاہم اس بارے میں میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈس انفارمیشن پھیلا کر چیلنجز اور مسائل سے بھری دنیا کو مزید غیر یقینی سے دوچار کیا جارہا ہے۔
ادھر دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے مسئلے کا حل سفارتکاری کے ذریعے تلاش کرنے پر زور دیا تھا، اس لیئے ہم بھی یہی امید کرتے ہیں ۔
برطانیہ کے حوالے سے روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ نے پابندیاں لگائیں تو روس بھی جوابی قدم اٹھائے گا۔
واضح رہے کہ حملے کی صورت میں برطانیہ نے روسی کمپنیوں پر پابندی لگانے اور اُن کے تمام اثاثے ظاہر کرنے کی دھمکی دی تھی۔