روس کے دروازے کھل گئے! پاکستانی پروفیشنلز کیلئے شاندار موقع

تازہ ترین

تازہ ترین

پیوٹن اور شہباز شریف، فائل فوٹو

روس نے امپیٹرینٹس کیلئے نئی قانونی حیثیت متعارف کروائی دی، یہ اُن غیر ملکی شہریوں کیلئے ہے جو ملک کیلئے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔

پروگرام اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہرین، کاروباری افراد، محققین اور ثقافتی شخصیات کیلیے روس میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا ایک آسان راستہ فراہم کرتا ہے جس میں رہائشی اجازت ناموں کا حصول اور زبان و تاریخ کے امتحانات سے استثنیٰ شامل ہے۔

امپیٹرینٹ اسٹیٹس کی خصوصیات

کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی شہری درخواست دے سکتے ہیں، اس پروگرام کی نگرانی روسی وزارت داخلہ اور ایجنسی فار اسٹریٹجک انیشی ایٹوز کر رہے ہیں۔

پروگرام کے فوائد:

  • رہائشی اجازت نامہ جس کا عمل 30 دنوں کے اندر مکمل کیا جائے گا
  • عارضی رہائش کیلیے کوٹے اور روسی زبان و تاریخ کے امتحانات کی ضرورت نہیں ہوگی
  • شریک حیات، بچوں اور والدین کو بھی انہی سہولیات کا اہل قرار دیا گیا ہے
  • علیحدہ ورک پرمٹ کے بغیر کام کرنے کی اجازت

پروگرام میں 8 گروہوں کو ترجیح دی گئی ہے:

  • سائنسدان اور محققین (بشمول روسی اکیڈمی آف سائنسز کے غیر ملکی اراکین)
  • آئی ٹی، مائیکرو الیکٹرانکس، توانائی اور مینوفیکچرنگ جیسے ترجیحی شعبوں میں 5 یا اس سے زیادہ سال کا تجربہ رکھنے والے ماہرین
  • کامیاب چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے چلانے والے افراد
  • وہ سرمایہ کار جو رہائشی معیار پر پورا اترتے ہوں
  • دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل طلبہ
  • ثقافت اور تخلیقی صنعت کے نمائندے
  • اعلیٰ درجے کے کھلاڑی
  • روس کے دفاع اور سکیورٹی میں تعاون کرنے والے افراد
  • درخواست کا طریقہ کار

یہ عمل تین مراحل پر مشتمل ہے:

  • وزارت داخلہ کی نامزد کردہ غیر تجارتی تنظیم (مجاز آپریٹر) کو درخواست جمع کروانا
  • وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق
  • صدارتی شہریت کمیشن کے تحت ایک خصوصی ورکنگ گروپ کے ذریعے جائزہ
  • شفافیت کو یقینی بنانے کیلیے جانچ پڑتال کے کئی مراحل ہیں جس کی وجہ سے مکمل عمل میں 95 سے 125 دن لگتے ہیں

Related Posts