لندن: روس نے امریکا کویوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ ہتھیاروں کی ترسیل تنازع کو ہوا دے رہی ہے اور اس سے مزید نقصان ہو گا۔
روس کے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد تاحال جاری کشیدگی کی وجہ سے دنیا کی دو بڑی ایٹمی طاقتوں روس اور امریکا کے درمیان وسیع تر تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیاہے۔
یوکرین میں نیٹو افواج بھیجنے کا امکان مسترد کرتے ہوئے امریکااور اس کے یورپی اتحادیوں نے یوکرین کو ڈرون، ہووٹزر ہیوی آرٹلری، طیارہ شکن اسٹنگر اور اینٹی ٹینک جیولن میزائل جیسے ہتھیار فراہم کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:روس یوکرین جنگ پھیلنے کے خدشات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








