روس شمالی کوریا سے بھاری مقدار میں گولا بارود اور راکٹ خریدے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

روس شمالی کوریا سے بھاری مقدار میں گولا بارود اور راکٹ خریدے گا
روس شمالی کوریا سے بھاری مقدار میں گولا بارود اور راکٹ خریدے گا

روس کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے بھاری مقدار میں گولا بارود اور راکٹ خریدے گا۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس شمالی کوریا سے بڑے پیمانے پر ہتھیار خریدنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختصر فاصلے تک مار گرانے والے راکٹوں اور توپ خانے کے گولوں کے علاوہ روس مستقبل میں بھی شمالی کوریا سے اضافی سامان خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ماہرین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ رپورٹ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے سمندری طوفان کا ٹکراؤ، 1 شخص لاپتہ

دوسری جانب سے روس نے کہا ہے کہ جب تک عائد پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں ہم یورپ کے لئے گیس کی سپلائی بحال نہیں کریں گے۔

Related Posts