روسی فوج کا یوکرین کے فوجی اڈے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

روسی فوج کا یوکرین کے فوجی اڈے کو تباہ کرنے کا دعویٰ
روسی فوج کا یوکرین کے فوجی اڈے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

ماسکو:روسی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی جانب سے یوکرین کے فوجی اڈے کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ یوکرین کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونیٹسک اور لوہانسک میں کئی بار روسی فوجیوں کو پیچھے دکھیلا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق اوڈیسا کے قریب یوکرین کے فوجی کارگو طیارے کو بھی مار گرایا گیا ہے جو ہتھیاروں سے بھرا ہوا تھا۔

یوکرینی ٹینکوں اور دیگر ہتھیاروں کو تباہ کرنے کیلئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا گیا،

یوکرین کی جانب سے روس کے سرحدی علاقے میں ایک گاؤں پر حملہ کیا جس میں ایک پل اور فیکٹری کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:گستاخانہ بیانات پر بی جے پی کی عالمی رسوائی، مذمت کرنے والے ممالک میں اضافہ

یوکرین نے بھی روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک روسی میزائل کو روک لیا گیا تھا، باقی نے فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔

Related Posts