ماسکو میں کار بم دھماکے سے تباہ ہوگئی، روسی فوج کا سینئر جنرل ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

سینئر جنرل
(فوٹو: آن لائن)

روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک کار بم دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں روسی فوج کے سینئر جنرل فانیل سرواروف جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح بم دھماکے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل سرواروف کی گاڑی دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہوئی۔ روسی تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ان کی گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل سرواروف روس کی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ روسی حکام اس امکان پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ دھماکے میں یوکرین کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

ماسکو کے جنوب میں واقع جائے حادثہ پر تحقیقاتی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ ابتدائی طور پر روسی جنرل کی ہلاکت کو حادثے کی بجائے قتل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ حکام کا ماننا ہے کہ لیفٹیننٹ سرواروف کی ہلاکت روسی فوج کیلئے کسی دھچکے سے کم نہیں۔

تحقیقات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرواروف گاڑی پر یا تو سوار ہوئے یا پھر اسے اسٹارٹ کرنے کی کوشش کررہے تھے جب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا اور اس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جنرل سرواروف موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی روسی سکیورٹی فورسز، فائر بریگیڈ اور تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو سیل کردیا گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی تھی جس سے آس پاس کی عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔

Related Posts