بائیڈن کی صدارت مشکوک؟ روسی صدر کا گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

گزشتہ انتخابات

ماسکو: روسی سدر ولادی میر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں گزشتہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے جس سے امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارت پر سوالیہ نشان اٹھ کھڑے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اپنے ایک بیان میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ امریکی انتخابات میں پوسٹل ووٹنگ کے ذریعے دھاندلی ہوئی۔ امریکا میں بیلٹ پیپرز 10 ڈالرز کے عوض خریدے گئے تھے۔

بیان میں ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ پوسٹل ووٹنگ کے ذریعے جعلسازی ہوئی۔ امریکی قیادت نے 10 ڈالر میں بیلٹ پیپرز خریدے، انہیں بھرا اور مبصرین کی نگرانی کے بغیر میل باکس میں ڈال دیا تاہم عالمی میڈیا نے روسی انتخابات پر بھی سوالات اٹھائے۔

عالمی میڈیا (روئٹرز) کا کہنا ہے کہ پیوٹن کے مخالفین کہتے ہیں کہ روس میں مارچ کے دوران جو انتخابات ہوئے، وہ حقیقی نہیں تھے، صدر پیوٹن کے خلاف کوئی امیدوار نہیں تھا۔ اہم حریف الیکسی ناوالنی 30سال سے زائد قید کی سزا کاٹنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ الیکسی ناوالنی کا کہناہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔مخالفین کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ کے استعمال سے روسی حکومت آسانی سے صدر پیوٹن کے حق میں ووٹوں میں ہیرا پھیری کرسکتی تھی، اس کی تحقیقات بھی نہیں ہوسکتیں۔ 

Related Posts