روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے پہلے اسلحہ فراہمی روکنا ہوگی۔ولادیمیر پیوٹن

تازہ ترین

تازہ ترین

زلزلے سے تباہی، روسی صدر کی ترکیہ اور شام کو مدد کی پیشکش
زلزلے سے تباہی، روسی صدر کی ترکیہ اور شام کو مدد کی پیشکش

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر روس یوکرین جنگ روکنی ہے تو مغربی ممالک کو چاہئے کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنا بند کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک روس کو یوکرین میں ہرانے کی کوشش میں ہیں جبکہ تنازعہ ختم کرنے کا واحد راستہ اسلحہ فراہمی روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹرمپ کو رہائی مل گئی، عدالت میں پیشی، الزامات مسترد 

بیان میں روسی صدر نے کہا کہ ہم بحیرۂ اسود کے اناج سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہمی بند کریں، جنگ بندی کا راستہ نکل آئے گا۔

دریں اثناء امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ روس عالمی برادری کو خوراک فراہمی کے حوالے سے لاحق خدشات ختم کرے۔ خوراک فراہمی روکنے سے متعلق دھمکیاں بند کی جائیں۔

امریکہ کی جو بائیڈن حکومت کا کہنا ہے کہ ہم روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو مزید 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فوجی امداد دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ کا آغاز گزشتہ برس فروری میں ہوا تھا۔

Related Posts