روسی صدر نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

روسی صدر نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر خبردار کردیا
روسی صدر نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر خبردار کردیا

روس:یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر روسی صدر پیوٹن نے خبردار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پرسخت رد عمل دیا ہے،جبکہ اس کے نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔

روسی صدر کے مطابق یوکرین کے معاملے پر مداخلت کرنے والے کسی بھی ملک کو روشنی کی رفتار جیسے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام ہتھیار ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب یورپی کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ روس پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی بند کرکے میلنگ کررہا ہے جب کہ روس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغرب کی جانب سے غیر دوستانہ اقدامات پر اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:میزائلوں کی فراہمی سے متعلق روس سے بات چیت جاری ہے،ترکی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین کے اتحادیوں نے اسے بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کیے ہیں امریکا ہر صورت میں روس کی شکست کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے بیرونی مداخلت پر بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Related Posts