ماسکو:انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے بعد روس کا ردعمل سامنے آگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی صدر کے ساتھی اور روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میڈویف نے اس حوالے سے بیان جاری کیا۔
دمتری میڈویف نے ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کسی بھی کوشش کو اعلان جنگ قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میڈویف نے کہا کہ صدر پیوٹن کو گرفتار کرنے کی کوئی بھی کوشش روس کے خلاف اعلان جنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی)نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں:رمضان المبارک: مسجد نبوی میں افطاری کیسے کی جاتی ہے؟
روسی حکام کا یوکرین میں جنگی جرائم کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغرب نے یوکرین کے جنگی جرائم کو نظر انداز کر دیا ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








