تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Saad Rizvi was released

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا، کچھ دیر میں مسجد جامع رحمت اللعالمین پہنچ جائینگے۔

وفاقی حکومت نے رواں برس اپریل کے دوران ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے کر تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا تھاتاہم حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں گزشتہ دنوں ان کی رہائی کا فیصلہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پہلے مرحلے میں سعد رضوی اور دیگر افراد کے خلاف وہ 20 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا جن میں سزا 3سال یا 3سال سے کم ہے اور دوسرے مرحلے میں 5سال یا اس سے کم والے مقدمات واپس لیے جائیں گے۔چند روز قبل روزحکومت نے سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کردیا تھا۔

Related Posts