بیٹے اور بہو سے تعلق ختم، صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کردیا ہے جس پر شگفتہ اعجاز سمیت دیگر فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ہی عرصہ قبل بیٹے اور بہو کے مابین طلاق کی خبروں کی تردید کرنے والی اداکارہ صبا فیصل نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے نجی معاملات کا ذکر سوشل میڈیا پر نہیں کرتی، تاہم مجبوراً یہ ذکر کرنا پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

طیارہ حادثے میں سابق گلوکار، معروف نعت خواں جنید جمشید کی وفات کو 6 برس مکمل

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ لوگ مجھے میری بہو کے سوشل میڈیا پیغامات پر نامناسب الفاظ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے بہت خوبصورت زندگی گزاری ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ خاندان میں نیہا جیسی منفی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جاتے ہیں۔ گزشتہ 4سال سے بیٹے کے باعث مشکل زندگی گزاری۔ یہی سوچ تھی کہ بیٹے کی زندگی اس کے ساتھ کیسی گزرے گی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

ویڈیو پیغام میں اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ زیادہ تفصیل میں جائے بغیر آپ اس ویڈیو سے اندازہ کرسکتے ہیں۔ اتنا کہنا ہے یہ میرا نیہا سے کوئی تعلق واستہ نہیں، بیٹے کو اس کے ساتھ رہنا ہے، اس لیے دونوں سے میرا، بیٹی یا شوہر کا بھی کوئی تعلق نہیں۔

صبا فیصل نے کہا کہ نیہا کے سوشل میڈیا پیغامات بہت سے پیجز نے شیئر کیے تاہم میں یا میری بیٹی سعدیہ اس لیے خاموش ہیں کیونکہ ہماری بات وائرل ہوجائے گی۔ باتوں کی گہرائی میں جانے پر لوگ تھو تھو کریں گے۔

Related Posts