پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر و معروف اداکارہ صبا فیصل نے چند ماہ قبل بیٹے اور بہو کے ساتھ ہونے والے تنازع پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔
حال ہی میں صبا فیصل نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے، ایک سوال کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جب کبھی بے نظیر بھٹو پر بائیو پک بنے تو مجھے اس میں کاسٹ کیا جائے۔
انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان کے ساتھ ہونے والے تنازع کا ذکر کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ وہاں میری ہی غلطی تھی، مجھے اس طرح سوشل میڈیا پر آکر بولنا نہیں چاہیئے تھا بلکہ درگزر اور نظر انداز کرنا چاہیئے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں خاموشی سے کام لینا ہی دانشمند انسان کی نشانی ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام سے چند ماہ قبل اداکارہ صبا فیصل کا اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان کے ساتھ تنازع ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹس اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔
تاہم بعدازاں انہوں نے مذکورہ ویڈیو پیغام اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








