کراچی :سچل پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئےکروڑوں روپے کی مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑ لیا،ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاکر بچ نکلے۔
سچل پولیس نے کوئٹہ بس ٹرمینل سپر ہائی وے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ٹنوں کے حساب سے اسمگل شدہ مال قبضے میں لے لیا۔ملزمان مختلف گاڑیوں کے حصوں میں نان کسٹم پیڈ سامان لا کر گودام میں ڈمپنگ کرتے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان بسوں کی خفیہ خانوں میں سامان بھر کر لاتے تھے،ملزمان سامان کو رات کی تاریکی میں کراچی کے مختلف شہر میں سوزوکیوں میں لے جا کر فروخت کرتے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گودام سے سامان میں 1140 چھالیہ کے کٹے ،صابن روم اسپرے ،باڈی اسپرے، کپڑے کے تھان اور گاڑیوں کے بیرنگ سمیت انڈین 121 جیم سمیت گٹکا ماوابرآمد ہوا ہے۔
ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیچھے گیٹ سے سکندر گوٹھ کی طرف فرار ہو گئے، پولیس نے مال قبضے میں لے کر 9 مزدہ گاڑیوں میں بھر کر تھانہ سچل منتقل کر دیا ہے ،فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔