سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئے
سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئے

بھارت کے سابق معروف بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئے۔

ایکس پر سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اپنی جعلی ویڈیو شیئر کی اس ڈیپ فیل ویڈیو میں کھلاڑی کو آن لائن گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گیمنگ ایپ کی تشہیر کے لیے بنائی گئی اس جعلی ویڈیو میں سچن ٹنڈولکر کی ویڈیو اور آواز کا استعمال کیا گیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اپنے مداحوں کو جعلی ویڈیو کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیوز جعلی ہے‘۔

ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر سچن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مسلسل غلط استعمال کیا جارہا ہے جو کہ ایک پریشان کن بات ہے۔

Related Posts