بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آگیا ہے جس کے متعلق لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے شائقینِ کرکٹ کو خود آگاہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام تر ہدایات پر عمل کررہا تھا۔

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ کورونا کوخود سے دور رکھنے کیلئے میں نے ہر ممکن احتیاط کی، تاہم آج میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میری طبیعت قدرے بہتر ہے اور میرے اندر کورونا کی اوسط درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ گھر والوں کا ٹیسٹ بھی کرایا ہے جس کا نتیجہ منفی نکلا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے اورڈاکٹرزکی مشاورت سےتمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہوں۔انہوں نے محکمۂ صحت کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ اپنا خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

Related Posts