لاہور: بہروز سبزواری کے بیٹے مشہور اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ اداکارہ صدف کنول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام‘’صدف کنول”سے‘’صدف شہروز”میں تبدیل کر دیا ہے۔
جبکہ اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام پر صدف کنول کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمد اللہ‘ لکھا ہے۔خیال رہے
کہ شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس کا ذمہ دار صدف کنول کو ٹھہرایا گیا تھا۔ شہروز سبزواری اور سائرہ کی 2012ء میں شادی ہوئی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یہ خبریں زبان زد عام ہوئیں تو شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام میں سائرہ کیساتھ طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں میں صرف اختلافات کی وجہ سے صرف علیحدگی ہوئی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








