اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے تحت حلقہ بندیاں ہوتے ہی انتخابات وقت پر منعقدد ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ مجھے ایوانِ بالا کے سربراہ کی حیثیت سے پورے پاکستان کی بات کرنی ہے۔ میرے علاوہ نگران وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے ہیں۔
کاشتکار نے 6 سال محنت کے بعد اپنا منی ڈیم تعمیر کرلیا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ حلقہ بندیاں ہوتے ہی انتخابات وقت پر منعقد ہوں گے۔ پاکستان بہت ترقی کرے گا۔ ہم پر مشکلات آتی ہیں مگر قوم ان سے متحد ہو کر نکلتی ہے۔ بلوچستان کا احساسِ محرومی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم کی وفاقی کابینہ میں وزرا نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ایوانِ بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے وسائل درکار ہیں۔ مجھے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے پورے ملک کیلئے بات کرنی ہے۔
قبل ازیں شہباز شریف حکومت نے جاتے جاتے نئی مردم شماری کے نتائج منظور کر لیے جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کے بعد صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








