کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے گلستان جوہر میں واقع ایک نجی اسکول کے دورے کے موقع پر وہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسکول کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات دے دی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز فوری طور پر مذکورہ اسکول میں چھوٹی کلاسز کے بچوں کی تعلیم بھی شروع کی گئی ہے اور ماسک سمیت کسی ایس او پی پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا اس کے خلاف کارروائی کریں۔
فوری طور پر اسکول کو سیل کرکے مذکورہ اسکول کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ہم چھوٹے بچوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کریں گے۔
پاکستان بھر میں تعلیمی عمل کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، بچوں کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، ملک کے 3 صوبوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک تعلیم آج سے شروع ہو گئی ہے۔
سندھ حکومت نے تعلیمی عمل شروع کرنے کیلئے 1 ہفتے کی مزید مہلت مانگ لی ہے۔ دیگر صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ہے۔ حکومتی احکامات کے تحت سماجی فاصلہ اور سینیٹائزرز کا استعمال لازمی ہے۔