مجھ جیسی لڑکی کو برداشت کرنا ہمت کا کام، میرے شوہر جنتی ہیں، صحیفہ جبار خٹک

تازہ ترین

تازہ ترین

مجھ جیسی لڑکی کو برداشت کرنا ہمت کا کام، میرے شوہر جنتی ہیں، صحیفہ جبار خٹک
مجھ جیسی لڑکی کو برداشت کرنا ہمت کا کام، میرے شوہر جنتی ہیں، صحیفہ جبار خٹک

کراچی:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے گزشتہ تین سال سے اْنہیں برداشت کرنے کے لیے اپنے شوہر کو جنّتی قرار دے دیا۔

معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اْن کے شوہر نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اْس انسان کو شادی کی تیسری سالگرہ مبارک ہو جو میرا سب کچھ ہے۔صحیفہ جبار نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ویسے آپ میں بہت ہمت ہے جو مجھے تین سال سے برداشت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی تعجب میں ہوں کہ آپ کیسے مجھے سنبھالتے لیتے اور کیسے میرے ساتھ گزارا کر تے ہیں، واقعی میں آپ ایک جنّتی انسان ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)

اداکارہ کے شوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی وہی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’باس لیڈی کو شادی کی تیسری سالگرہ مبارک ہو۔
اداکارہ کے شوہر کا مزید کہنا تھا کہ بری نظر والوں کا منہ کالاہو۔

واضح رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔جوڑے کی شادی میں ماڈل صدف کنول، رباب علی، ایمن سلیمان، رحمت اجمل، انعم ملک، ایمن اور منال سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب صحیفہ جبار خٹک نیکچھ دن پہلے ہی شادی کے تین سال بعد اپنی شادی کا شْوٹ کروایا تھا، اس موقع پراداکارہ نے بتایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر شادی کی موقع پر فوٹوشوٹ نہیں کروایا گیا تھا۔

Related Posts