سوشل میڈیا پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور شریکِ حیات احد رضا میر کے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں جس کی وجہ سماجی تقریبات سے دونوں فنکاروں کا اچانک غائب ہوجانا ہے۔
اذان سمیع خان کے ہمراہ ٹی وی سیریل عشق لا میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔
نیا ہیش ٹیگ
سوشل میڈیا پر مداحوں نے ساحد کے نام سے نیا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا جو سجل علی کے س اور احد رضامیر کے فرسٹ نیم سے ملا کر بنایا گیا۔ دونوں فنکاروں کی شادی 2 سال قبل مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔
شادی کا بندھن
متحدہ عرب امارات میں ایک نجی تقریب کے دوران سجل علی اور احد رضا میر کی شادی ہوئی تاہم شادی کے بعد دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ زیادہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں۔

فنکار جوڑے میں اختلافات
دونوں فنکاروں کے مابین اختلافات کی قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب سجل علی کی فلم کھیل کھیل میں نومبر 2021 کے دوران ریلیز ہوئی اور احد رضا میر اس موقعے پر شامل نہ ہوسکے۔
سجل کی فلم
فلم کیلئے کوئی تشہیری مہم ہو یا پریمیئر، احد رضا میر کہیں موجود نہیں تھے اور ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے مابین اختلافات ضرور ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی ایسی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

بعد ازاں سجل علی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں جبکہ میرے شریکِ حیات احد رضا میر برطانیہ میں ہیں۔ تاہم ایک بار پھر فلم کے موقعے پر احد رضا میر یا ان کے اہل خانہ نے سجل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار نہیں کیا۔
احد رضا میر کے اہل خانہ کا اجتماع
ایک تصویر میں کراچی میں احد رضا میر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لنچ کرتے نظر آئے اور اس موقعے پر سوائے سجل علی کے تمام اہلِ خانہ موجود تھے۔ خاندان کے گروپ فوٹو سے بھی سجل علی غائب رہیں۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








