اسلام آباد: نوجوان پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کردی۔
ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن اور بغیر شیرپا ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں ، ساجد سدپارہ نے اپنے مرحوم والد محمد علی سدپارہ کی خواہش کو پورا کردیا۔
ساجد سدپارہ تمام 14 بلند چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں، قبل ازیں وہ انا پورنا، کے ٹو، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی بغیر آکسیجن سر کرچکے ہیں۔
پاکستانیوں نے گوگل پر ایک سال میں ایک ہزار ارب کا کاروبار کیا
گزشتہ روز پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے ایک بار پھر اہم اعزاز اپنے نام کیا۔
نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون جبکہ رواں سال 2023 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما ہیں۔
نائلہ کیانی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جو دو سال کے عرصے میں 8 ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں ، انہوں نے گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کر رکھا ہے۔
نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بھی بن گئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








