میچ ہارنے کے بعد اہلِ خانہ پر نازیبا تبصرے، سلمان علی آغا کی اہلیہ پھٹ پڑیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا
پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھا دی۔

انگلینڈ کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور کپتان کی قیادت پر سخت تنقید کی گئی۔

پاکستان کو انگلینڈ سے شکست، آن لائن ہراسگی پر سلمان علی آغا کی اہلیہ کا ردعمل

 تاہم بعض صارفین نے تنقید کی حدود پار کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو بھی نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر نازیبا پیغامات اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

اس صورتحال پر سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈکپ نہیں جیت سکتے، پاکستانی شائقین۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں جیت اور ہار کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لیکن کھلاڑیوں کے خاندان خصوصاً بچوں اور اہلیہ کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

Related Posts