ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ نازاداکار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا گینگ پولیس نے گرفتار کرلیا، بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر فریدہ آباد کی پولیس نے بدنام زمانہ لاؤرینس بشنو گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے چند ماہ قبل اسی شہر کے رہائشی شخص کو قتل کیا تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس قتل کے بعد اُن کا اگلا ہدف بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان تھے جس کی انہوں نے ریکی بھی کر لی تھی۔صرف بقیہ امور کو سر انجام دینا تھا۔
پولیس کے مطابق گینگ نے انکشاف کیا کہ مقامی راشن اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد وہ سلمان خان کو قتل کرنے منصوبہکر رہے تھے، جبکہ اس حوالے سے گینگ کے ایک رکن راہول نے سلمان خان کی ریکی کرنے کے لئے ممبئی کا سفر بھی کیا اور باندرہ میں واقع اداکار کے اپارٹمنٹ کی ریکی کی اور دودن تک اسی علاقے موجود رہا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








