ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم ’آؤٹ سوئنگ‘ عالمی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی فلمساز کی دستاویزی فلم ’آؤٹ سوئنگ‘ عالمی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
پاکستانی فلمساز کی دستاویزی فلم ’آؤٹ سوئنگ‘ عالمی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

کراچی: پاکستانی فلمساز ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم ’آؤٹ سوئنگ‘ عالمی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلمساز ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم نے برطانیہ میں دیسی بلٹز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبر فلمساز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دستاویزی فلم آؤٹ سوئنگ نے برطانیہ میں بلٹزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

فلمسازنے بتایا کہ اُن کی جگہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے والدین ضیا الدین یوسف زئی اور طور پکئی یوسف زئی نے وصول کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

معلوم رہے کہ یہ دستاویزی فلم اسلام آباد کے نواح میں واقع پختون آبادی میں نوجوان کوچ سے کرکٹ سیکھنے والی طالبات پر بنائی گئی ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

Related Posts