سابق کپتان ثنا میر کا کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال پر مایوسی کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق کپتان ثنا میر کا کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال پر مایوسی کا اظہار
سابق کپتان ثنا میر کا کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال پر مایوسی کا اظہار

کراچی:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور بہترین بلے باز ثنا میر نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بارش کے بعد کراچی جیسے خوبصورت شہر کی ویڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ کراچی ہے۔

یاد رہے کہ ثناء میر سے قبل وسیم اکرم بھی بارش کے بعد کراچی کی صورتحال پر غمزدہ نظر آئے تھے اور کہا کہ شہر کو ایک بار پھر ڈوبا دیکھنے پر کوئی حیرت نہیں ہے۔

اسپورٹس، شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلقات رکھنے والے شہر کی صورتحال پر افسردہ نظر آئے اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، جبکہ اس سارے معاملے میں سندھ حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے۔

Related Posts